MDواسا کا مسنگ مین ہولز کو کور کرنیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے مسنگ مین ہولز کو ہنگامی بنیادوں پر کور کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔اس ضمن میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ موصول ہونے والی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کرتے ہوئے مسنگ مین ہولز پر ڈھکن رکھے جائیں اور اس میں کسی صورت تاخیر ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔ ایم ڈی واسا عامر عزیز نے مزید کہا کہ آپریشنز افسران اور سٹاف کو کسی بھی مین ہول کے کور مسنگ ہونے پر 6 گھنٹوں کے دوران ڈھکن رکھنے کا ٹائم فریم جاری کیا گیا جس پر بھرپور عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ واسا کی فری ہیلپ لائن 1334مکمل فعال اور چوبیس گھنٹے اوپن رہتی ہے اور شہری کسی روڈ، چوراہے، سٹریٹ میں مین ہولز کے کور کو مسنگ دیکھیں تو فوری طور پر ٹال فری ہیلپ لائن نمبر 1334پر اطلاع کریں تاکہ ان مسنگ مین ہولز کو فوری طور پر کور کیا جا سکے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ 1334پر درج کروائی گئی شکایات کا ازالہ مقرر کردہ ٹائم فریم کے اندر کرنا لازمی ہے جس کے لئے تمام افسران اور سٹاف کو پہلے ہی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کیلئے ہمہ تن کوشاں ہیں اور اس میں کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں