جائیداد کے تنازعہ پر ظالم شخص نے اپنے ہی سگے بھائی کا گھر اجاڑ دیا

سرگودھا(بیوروچیف) خون سفید ہوگیا، جائیداد کے تنازعہ پر ظالم شخص نے اپنے ہی سگے بھائی کا گھر اجاڑ دیا، اپنی بھابی اور اس کی دو جواں بیٹیوں کو تیز دھار الے سے قتل کر دیا، جبکہ تین بچیوں کو شدید زخمی کیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے’افسوسناک واقعہ سرگودھا کے گاں چک 103شمالی میں پیش ایا جہاںہچچا نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ اپنے بھائی کے گھر پر حملہ کردیا، اور تیز دھار آلات سے حملہ کر کے 50 سالہ بھابھی قمر بتول، 21سالہ بھتیجی علشبہ اور 15سالہ بھتیجی مریم کو قتل جبکہ 19سالہ مافیہ، 22 سالہ نمرہ اور 17 سالہ زینب کو زخمی کردیا، ریسکیو ٹیموں نے مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات جائیداد کی خاطر چچا نے اپنے بیٹوں کیساتھ ملکر کی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں انہیں جلد گرفتار کر لیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں