حکومت چھوٹے سکیل والے ملازمین کیساتھ ناانصافی کررہی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن فیصل آباد ڈویژن کا اجلاس سرپرست اعلیٰ عامر محمود اعوان کی صدارت میں ہوا’اجلاس میں اپیکاکے چیئرمین چوہدری ذوا لفقا ر کاہلوں’ صدر چوہدری رضوان گجر’ جنرل سیکرٹری محمد عرفان خان’ سینئر وائس چیئرمین و صدر سپیشل ایجوکیشن ران عابد علی’ صدر سنٹر ل پنجاب عامر نذیر گجر’ نائب صدور عمر شہزاد سندھو’ رانا عمر فاروق’ ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہ زیب شوکت’ میاں شہزاد اختر’ سینئر نائب صدر لیبرڈیپارٹمنٹ رانا شہزاد کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن فیصل آباد ڈویژن کے اجلاس سے چیئرمین چوہدری ذوالفقار کاہلوں’ سرپرست اعلیٰ عامر محمود اعوان’ صدر چوہدری رضوان گجر’ جنرل سیکرٹری محمد عرفان خان’ سینئر وائس چیئرمین و صدر سپیشل ایجوکیشن ران عابد علی ویگر مقررین نے کہا کہ حکومت چھوٹے سکیل والے ملازمین کے ساتھ انصافی کر رہی ہے’ ہماری پینشن پر کٹ لگانے کے علاوہ اپلائی سن (ستارہ رول) ختم کر دیا گیا جو ہمارے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے’ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کی مناسبت سے اضافہ کیا جائے اور اپلائی سن کا کوٹہ بحال کیا جائے’ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں پاکستان بھر کے کلرکس نے اسلام آباد میں اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاج کیا تھا جس کے نتیجے میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جسے کلرکوں کے مطالبات کے حل کا ٹاسک دیا گیا تھا مگر ابھی تک کوئی رزلٹ سامنے نہیں آیا’ اس لئے قائدین نے 20 اور 25 فروری کو بھرپور احتجاج کی کال دے رکھی ہے’ ہماری سب ملازمین سے درخواست ہے کہ اس احتجاج میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں’ اجلاس میں ایسوسی ایشن کو مزید فعال بنانے پر زور دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ایسوسی ایشن کے اجلاس باقاعدگی سے ہوا کریں گے تاکہ آپس میں رابطے کا فقدان ختم ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں