3بھائیوں کا قاتل اور 1ڈاکو پولیس مقابلوں میں ہلاک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں بند تین بھائیوں کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم لال خان مارا گیا جبکہ گٹی کے قریب زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے’ پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقہ 423 گ ب کے قریب پولیس پارٹی نے تین مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فصل کماد میں چھپ گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تو کافی دیر بعد فائرنگ کا تبادلہ رُکا تو پولیس نے دیکھا ایک نوجوان مردہ حالت میں پڑا تھا جس کی شناخت لال خان کے نام سے ہوئی جو کہ ریکارڈ یافتہ اور تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں تین بھائیوں کے قتل میں نامزد ملزم نکلا۔ جبکہ دوسرا پولیس مقابلہ کے دوران تھانہ ملت ٹائون کا تفتیشی آفیسر پکڑے جانیوالے ڈکیتی کے ملزم حسنین ولد یاسین کو برآمدگی کے بعد واپس لا رہی تھی کہ جب وہ ڈرائی پورٹ روڈ پل راجباہ پر پہنچے تو زیرحراست ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے ساتھی کو چھڑا کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ڈولفن فورس’ ایلیٹ فورس پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے، دوسری طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس نے دیکھا تو حسنین ولد یٰسین مردہ حالت میں پڑا تھا جبکہ اسکے دیگر ساتھی فرار ہو گئے تھے۔ پولیس کی طرف سے فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں