مہندی کی تقریب میں گولی لگنے سے12سالہ لڑکا زخمی،4نوجوان گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شادی بیاہ کے مواقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ نہ تھم سکا، تھانہ صدر کے علاقہ بھٹہ والی آبادی میں رسم مہندی کے موقع پر دولہا کے دوستوں کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے 12سالہ لڑکا علی رضا زخمی ہو گیا۔ سی پی او کے نوٹس لینے پر تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کر کے فائرنگ کرنیوالے چار نوجوانوں بشارت علی’ فرحان’ زین اور مقصود کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔ قانونی کارروائی کروانے والے اے ایس آئی معروف خالد نے بتایا کہ نواباں والا بھٹہ والی آبادی میں شہباز نامی نوجوان کی رسم مہندی پر منچلے دوست ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کر رہے تھے کہ فائرنگ کے دوران گولی 12سالہ لڑکے احمد رضا کو لگنے سے زخمی ہو گیا جسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا، تاہم تھانہ صدر پولیس نے فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ہوائی فائرنگ’ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت درجن بھر نوجوانوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے چار کو اسلحہ سمیت قابو کر کے بازپرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں