ٹوبہ میںغیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس ضمن میں چیف آفیسر ضلع کونسل مہر انور بیگ کی زیر نگرانی انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی ہائوسنگ سکیم چک نمبر 323 ج ب کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مسمار کر دیا۔ کالونی کو سیل کر کے مزید قانونی کاروائی کے با ضابطہ قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے چیف آفیسر ضلع کونسل مہر انور بیگ سیال کا کہنا تھا کہ غیر منظور شدہ ہائوسنگ سکیموں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گئی۔ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کونسل کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں