فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال نے سی ٹی ڈی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ٹی ٹی پی کے راہنما مجرم عثمان عرف غنی کو 4سال قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق سی ٹی ڈی نے 29نومبر 2023ء کو گھونہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے راہنما عثمان عرف غنی کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے دو کلو کے لگ بھگ بارودی مواد برآمد کیا تھا۔




