ملزم کے حق میں دستبردار ہونیوالے مدعی کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ساہیانوالہ پولیس نے ملزم کے حق میں دستبردار ہونے والے مدعی کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے سب انسپکٹر ذیشان محمود نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ 18فروری 2025ء کو مقدمہ نمبری 89 بجرم 376 ت پ میں مدعی نور احمد ولد بشیر احمد سکنہ 124 رب نے درج کروایا کہ کم سن حسنین احمد کو ملزم نے ہوس کا نشانہ بنایا جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس پر مدعی کو طلب کیا تو وہ تھانہ حاضر نہ ہوا اور ملزمان فریق سے مبینہ طور پر مک مکا کر لیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا تو مدعی مقدمہ نور احمد نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا کہ وہ ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہ کروانا چاہتا ہے۔ جس پر ساہیانوالہ پولیس نے جان بوجھ کر جھوٹا مقدمہ درج کروانے کی پاداش میں مدعی نور احمد کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ فیصل آباد میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت پھر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں