آج پھر81ڈاکے،مزاحمت پر2شہری لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’آج پھر مزید81وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’نقدی،قیمتی سامان ‘موبائل فونز چھین کر لے گئے،متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر ماں بچوں سمیت5خواتین اور2نوجوانوں کو اغواء اور دو لڑکیوں کو بے آبرو کردیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی،تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کی آبادی کے رہائشی فاروق نے بتایا کہ اسکی اہلیہ(ر) اپنے بچوں عمر فاروق،عبدالہادی اور عروب کو لیکرمیکے گئی واپس نہ آئی ،کھرڑیانوالہ کے علاقہ216ر۔ب کے تجمل کی بیٹی(ز) کو ملزمان محمد وغیرہ،سمندری کے علاقہ نئی آبادی کے شاہد اقبال کی بھتیجی (ر) کو ملزمان صابر نے اغواء کرلیا۔263ر۔ب کی (ث) کو ملزم شفاقت اور بلوچنی کے علاقہ99ر۔ب کے نسرین کی بہو(س) کو ملزم مقبول نے بے آبرو کردیا۔رضا آباد کے علاقہ سجاد ٹائون کی زرینہ بی بی کا بیٹا اویس اور کر کے علاقہ596گ۔ب محمد علی کا کزن شان علی گھر سے ڈیوٹی پر گئے واپس نہ آئے جنہیں نامعلوم اغواء کرلیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔204چک روڈ پر محمد حسین سے نقدی و فون،کینال روڈ عبداللہ گارڈن کے قریب علی حسن سے55ہزار و فون،کشمیر پل انڈر پاس کے قریب نجمہ شہزادی سے جھپٹا مار کر پرس،108ج۔ب کے عامر سے ایک لاکھ34ہزار و فون،195ر۔ب کی راشدہ بی بی سے50ہزار و فون،107ج۔ب کے احسان علی سے موٹرسائیکل نقدی و فون،واپڈا سٹی کے قریب شہباز ریاض سے6لاکھ و فون،185ر۔ب کے خلیل سے نقدی و فون،شاہین چوک کے قریب بلال احمد سے15ہزار و فون،155ر۔ب کے عبدالرزاق سے50ہزار و فون،محمد آباد میں ثاقب علی سے موٹرسائیکل نقدی و فون،آئرن مارکیٹ کے قریب اطراف سے80ہزار و فون،ڈجکوٹ روڈ کے قریب ارسلان طارق سے نقدی و فون،اونچا مربع منصور آباد کے عامر سہیل سے نقدی و فون،ناولٹی پل کے قریب امجد علی سے جھپٹامار کر فون،مجاہد آباد ریلوے پھاٹک کے قریب فیصل سے30ہزار و فون،263ر۔ب کے عرفان سے نقدی و فون چھین لیا۔235ر۔ب کے محمد یار کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،سہگل سٹی کے قریب حافظ مامون الرشید کے زیر تعمیر مکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری،یاسین چوک کے قریب اسماعیل سے جھپٹا مار کر فون،چوہلہ پلی کے قریب ساجد سے 5ہزار و فون،81ج۔ب کے جماعت علی سے نقدی و فون،275ج۔ب کے احتشام الحق سے10ہزار و فون،ائیرپورٹ چوک سے میں انصر علی سے جھپٹا مار کر بیگ چھین لیا۔275ج۔ب کے غلام مرتضیٰ سے45ہزار،67ج۔ب کے رئوف کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات چوری،30ج۔ب کے منصور احمد کی دکان سے بیٹریاں چوری،نادرہ دفتر کے قریب دانش سے نقدی و فون،غلہ منڈی کے قریب اقدس سے سوالاکھ روپے،198گ۔ب کے محسن علی کے ڈیرہ سے مویشی،33گ۔ب کے اقبال سے80ہزار،216ر۔ب کے مقصود کے زیر تعمیر سامان چورلے اڑے،266ر۔ب کے اویس کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری،216ر۔ب کے حمزہ کے گودام کا صفایا کردیا گیا۔266ر۔ب کے ضیاء الرحمن سے5ہزار و فون،57ر۔ب کے فخر عباس کی حویلی سے مویشی،قصبہ تاندلیانوالہ کے عثمان سے4لاکھ چھین لیے،550گ۔ب کے عزیز سے60ہزار و فون،ٹھٹھہ پھلروان کے ظفر کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو 7تولے زیورات،نقدی و سامان لوٹ کر فرار،455گ۔ب کے رحمت علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،139گ۔ب کے یاسین کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری،اسلام نگر کے رمضان سے30ہزار و فون،کچہری بازار کے قریب شاہ سے دو لاکھ کا آئی فون،امین پور بازار کے باہر اسماعیل سے جھپٹا مار کر فون،شاداب پلی کے قریب دلدار سے موٹرسائیکل،امین پور بازار سے حسنین احمد سے نقدی و فون،لیاقت آباد کے رحمان سے48ہزار و فون،الحبیب ٹائون کے شہباز کا گھر لوٹ لیا،جج والہ روڈ پر عبدالحبیب کی فیکٹری سے5لاکھ کا سامان چور لے،چوہڑ ماجرا قبرستان کے قریب رضوان الحسن سے 20ہزار ،سعید آباد کے حبیب خان سے نقدی چھین لی گئی،ولی پورہ کے بلال سے 20ہزار،حسنین آباد گلی نمبر14کے اسد الدین سے5ہزار،غلام محمد آباد بلاک سی کے جاوید سے بیگ،ظفر آباد کے محمد حسین سے25ہزار و فون ودیگر وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لیے۔علاوہ ازیں سرفراز کالونی کے حسیب کی کار،ڈی گرائونڈ سے ذیشان،شادمان کالونی کے شبیر احمد،بابر چوک سے علی رضا،چوہڑ ماجراہ قبرستان سے منظور حسین،سرسید ٹائون کے یوسف،30ج۔ب کے عرفان،154گ۔ب کے علی شیر،264ر۔ب کے زید،سول ہسپتال سمندری سے شہزاد احمد،سیشن کورٹ سے حنان،باغ جناح سے نواز،چنیوٹ بازار سے محمد علی،بھوآنہ بازار سے حسین احمد،امین پو ربازار سے دلدار،چوہڑ ماجرا قبرستان کے باہر سے ندیم اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے،پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔دریں ثنائ۔فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر دو شہریوں کو گولیاں مار کر بری طرحزخمی کردیا’مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا پولیس اتھرے ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔بتایا جاتا ہے کہ سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ چباں کے قریب شبیر سے مسلح ڈاکوئوں نے نقدی چھین کر مزاحمت کرنے پر گولیاں مارکر زخمی کردیا اور اسلام نگر کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے سہیل نامی نوجوان کو روک کر گن پوائنٹ پر سب کچھ حوالے کرنے کو کہا تو شہری کی طرف سے مزاحمت کرنے پر اسکو بھی گولیوں کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے،بعدازاں مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں