سدھار میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ عروج پر پہنچ گیا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کا علاقہ سدھار نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا ،پولیس اہلکار ویلے مصروف،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار میں منشیات کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے پولیس کی نا اہلی اور غفلت کے باعث نوجوان نسل تیزی سے نشے کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں نشے نے گھروں کے گھر اجاڑ دئیے والدین سے ان کے ہیرے جیسے بیٹے چھن گئے لیکن پولیس کی روش نہ بدلی منشیات فروشوں کو زہر فروخت کرنے کی کھلے عام اجازت دی ہوئی ہے شہریوں بشارت علی’ رانا راشد’ مدثر علی’ سہیل احمد’ ندیم بھٹہ’ رانا زوہیب نوید’ قربان علی و دیگر کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر مامور اہلکار اپنی دیہاڈیاں لگانے کیلئے فیلڈ میں رہتے ہیں نہ کہ جرائم کی روک تھام کیلئے بلکہ پولیس اہلکار جرائم میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں سدھار کے گلی محلوں میں نشئی نشہ کرنے میں مصروف رہتے ہیں ان میں. زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے انہوں نے اپنی زندگیاں ختم کر لی ہے والدین اپنی اولاد کو نشے کی لت میں دیکھتے ہیں تو ان کا دل خون کے آنسو روتا ہے لیکن پولیس اہلکار ویلے مصروف ہیں پولیس کا کام جرائم کی روک تھام کے بجائے جرائم کو بڑھانا ،پھیلانا زیادہ لگتا ہے جتنے زیادہ لوگ منشیات فروخت کرے گے اتنی زیادہ آمدن میں اضافہ ہو گا شہریوں نے سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ سدھار کے گردونواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں