سابق جنرل کونسلر فیاض محمود کی والدہ انتقال کرگئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما’ پیپلزکالونی نمبر2 سی سی78 کے سابق جنرل کونسلر میاں فیاض محمود’ میاں محمود’ میاں خالد’ میاں سلطان’ میاں ناصر اور میاں سرفراز کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ نیک سیرت’ صوم وصلوٰة کی پابند اور ہمدرد خاتون تھیں، مرحوم کی نمازجنازہ آج 24فروری 2025ء بروز سوموار صبح دس بجے پیپلزکالونی نمبر2 دارالعلوم قادریہ، قادریہ چوک میں ادا کی گئی جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔ میاں فیاض محمود کا فون نمبر 0321-6649330 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں