ساہیوال پریس کلب کے الیکشن،دوبارہ گنتی میں نعیم شیخ صدر منتخب

ساہیوال (بیوروچیف) ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال کے تین رکنی الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی پر نعیم شیخ کو صدر منتخب قرار دے دیا، نعیم شیخ ایک ووٹ کی جیت سے ساہیوال پریس کلب کے صدر منتخب ہوئے، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق اور ساہیوال چیمبر کے صدر شیخ عظمت سلیم کی شیخ نعیم کو مبارک باد۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہیوال کے تین رکنی الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی پر نعیم شیخ کو پریس کلب کا صدر منتخب قرار دے دیا۔ نعیم شیخ ایک ووٹ کی جیت سے ساہیوال پریس کلب کے صدر منتخب ہوئے۔ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، ڈپٹی کمشنر شاہد محمود اور صحافیوں نے انہیں کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں