57 ڈی ایس پی رواں سال ریٹائر ہو جائیں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ پولیس میں فرائض سرانجام دینے والے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں 57 ڈی ایس پی دوران سال 2025ء کے دوران اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ضلع فیصل آباد میں ڈی ایس پی نشاط آباد رانا عمر دراز 9مارچ 2025ئ’ ڈی ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ محمد نعیم 4اپریل 2025ئ’ ڈی ایس پی سول لائن ٹریفک پولیس محمد نواز 31مئی 2025ئ’ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ٹو مسرور خان 14جون 2025ئ’ ڈی ایس پی ٹو بٹالین4 بی سی ظفر اقبال’ ڈی ایس پی فیکٹری ایریا رانا عطاء الرحمن 4نومبر 2025ئ’ 60سال کی عمر پر پہنچنے کے بعد محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ پر جائیں گے۔ جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع کے مجموعی طور پر 57 ڈی ایس پیز ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں