سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پوسٹ کرنیوالا ملزم جیل منتقل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سینئر سول جج کریمینل ڈویژنل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ادارے کیخلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنیوالے ملزم ملک مبین کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا’تفصیل کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم نے جڑانوالہ میں کامیاب چھاپہ مار کر وزیراعلیٰ پنجاب اور ایک ادارے کیخلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے ملزم ملک مبین کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کیا تھا پکڑے جانیوالے ملزم ملک مبین نے اپنی فیس بک آئی ڈی کے ذریعے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ادارے کیخلاف پوسٹ کی تھی’جس کا علم ہونے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔اور پکڑے جانیوالے ملزم کا جسمانی ڈیمانڈ کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میںپیش کیا گیا جہاںپر سینئر سول جج کریمنل نے ملزم کو14روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں