بابر چوک میں واسا کی2موٹریں خراب،لوگ صاف پانی کو ترس گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پی پی 114 کے علاقے پیپلز کالونی نمبر2 سی سی 78 کے رہائشی گندا پانی پینے پر مجبور’ بابر چوک پانی والی ٹینکی میں صاف پانی سپلائی کرنے والی تین موٹروں میں سے دو موٹریں خراب’ نمازی وضو کیلئے پانی کو ترس گئے’ گندا پانی پینے سے علاقہ مکین پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا’ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ واسا افسران کو بار بار شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہو رہا’ ہم کمشنر فیصل آباد مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور ایم ڈی واسا عامر عزیز سے اپیل کرتے ہیں کہ پیپلز کالونی نمبر2 سی سی 78 کے رہائشیوں کی دادرسی کی جائے اور انہیں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے’ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر ہمارا جائز مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہم ضلع کونسل چوک میں سخت احتجاج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں