سبزی منڈی میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے 3افراد گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سبزی منڈی میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلانے والے 3ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا’سبزی منڈی سدھار میں بعض افراد آئے روز ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلا رہے تھے جس پر انچارج چوکی سبزی منڈی اے ایس آئی محمد عدنان نے عملہ کے ہمراہ کریک ڈائون کرتے ہوئے 3ملزمان نعیم’ احمد وغیرہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے کلاشنکوف’ پسٹل اور رائفل برآمد کر لی اور ان کے خلاف تھانہ ٹھیکری والہ میں مقدمہ درج کروا کر بازپرس شروع کر دی۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کا ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری ٹیم کو شاباش۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں