28

جڑانوالہ روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کرد ی۔ بتایا جاتا ہے کہ منصورآباد کا رہائشی 45سالہ شہزاد موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جڑانوالہ روٍڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسکی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی اور پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں