دولاوارث خواتین دوران علاج دم توڑ گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الائیڈ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دوران علاج دو لاوارث خواتین دم توڑ گئیں، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعشوں کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ الائیڈ ہسپتال میں چند روز قبل 45سالہ خاتون کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ اسطرح ڈی ایچ کیو سول ہسپتال میں 60سالہ خاتون جو گداگر معلوم ہوتی ہے اسکو ہسپتال کے عملہ نے تشویشناک حالت میں ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروایا گیا، تاہم دونوں خواتین دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئیں۔ شناخت نہ ہونے پر سول لائن پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کر کے ان کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں