ڈاکو بے قابو،آج پھر76مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا’ آج پھر مزید 76 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے جبکہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ پر جھپٹا مار کر منور سے فون’ ہزارہ ہوٹل کے قریب توقیر سے جھپٹا مار کر پرس’ جھنگ بازار کے قریب حمید سے 10ہزار روپے’ فون’ حسیب ٹائون کے قریب علی سے 50ہزار روپے’ فون’ بکرمنڈی روڈ پر بشیر سے نقدی’ فون’ دربار قائم سائیں روڈ پر رشید سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ غلام محمد آباد کے عمیر سے 12ہزار روپے’ فون’ کوکیانوالہ روڈ پر ابوبکر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان لوٹ لیا’ چن ون روڈ پر جھپٹا مار کر مریم بی بی سے پرس’ گٹ والا پارک کے قریب عبداﷲ سے 18ہزار روپے’ فون’ مدینہ ٹائون کے محمد یحییٰ سے 27ہزار روپے’ فون’ حاجی آباد کے قریب محمد عمر سے 5ہزار روپے’ فون’ ہلال روڈ پر عبدالجبار سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا’ افغان آباد کے قریب تجمل کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چور لے اُڑے’ مانانوالہ روڈ پر امداد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 52 ج ب کے سرفراز سے نقدی’ فون’ سمال اسٹیٹ کے قریب ندیم آصف سے نقدی’ فون’ شیخوپورہ روڈ پر ایاز سے موٹرسائیکل’ زینت ٹائون کے قریب فیصل سے سوا لاکھ روپے’ محلہ صدیق آباد کے علی رضا کے گھر سے قیمتی کبوتر چور لے اُڑے’ ساندل کالج روڈ پر عمران سے 14ہزار وفون’ سلطان ٹائون کے قریب رمضان سے 12ہزار روپے’ فون’ 129 ج ب کے قریب طاہر عباس سے 50ہزار روپے’ فون’ سمندری روڈ پر یاسر سے 4ہزار روپے’ فون’ 263 رب کے نصیر سے 9ہزار روپے’ فون’ سمندری روڈ بجلی گھر کے قریب یٰسین سے موٹرسائیکل’ 79 گ ب کے فرحان سے 10ہزار روپے’ فون’ رچنا ٹائون میں عادل سے 18ہزار روپے’ فون’ الٰہی آباد میں غلام مصطفی کی گاڑی سے بیٹری چوری’ 75 ج ب کے ارسلان کے گھر سے بکرے’ 82 ج ب کے اکرم سے 8ہزار روپے’ فون’ 241 رب کے اختر عباس کی دکان سے بجلی کی تاریں چور لے اُڑے’ جڑانوالہ روڈ پر حق نواز سے نقدی’ فون’ ڈیفنس ویو کے جہانزیب سے نقدی’ فون’ 240 موڑ پر نسیم بی بی سے جھپٹا مار کر فون’ 4چک روڈ پر حماد سے 5ہزار روپے’ فون’ 63 گ ب کے شہزاد سے 10ہزار روپے’ فون’ 21 گ ب کے اکبر سے 25ہزار روپے’ فون’ پنڈی شیخ موسیٰ کے اﷲ دتہ کے ڈیرہ سے لاکھوں کا سامان چوری’ 266 رب کے احمد سے 19ہزار روپے’ فون’ 209 رب کے عبدالجبار سے 20ہزار روپے’ فون’ 99 رب کے جہانگیر سے 70ہزار روپے’ فون’ 396 گ ب کے دلاور سے موٹرسائیکل’ 403 گ ب کے اقبال کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی’ 393 گ ب کے اورنگزیب کے گھر سے بھاری مالیت کی فصل چور لے گئے’ 595 گ ب کے عباس کی حویلی سے مویشی’ 505 گ ب کے صدی احمد سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ لیے’ 511 گ ب کے آصف کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 139 گ ب کے وسیم کے گھر سے بھاری مالیت کے قیمتی نسل کے مرغے اور دیگر جانور چور لے اُڑے’ منیانوالہ بنگلہ کے ظہور احمد کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو لاکھوں لوٹ کر فرار ہو گئے’ 222 گ ب کے سکندر سے 2لاکھ لوٹ لیے’ دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے بشارت’ سیشن کورٹ سے عمر فاروق’ ریلوے روڈ سے عبدالرحمن’ ضلع کچہری سے انوار الحق’ بھوآنہ بازار سے آصف’ غلام محمد آباد کے عدیل’ ڈی گرائونڈ سے فیصل’ محمودآباد کے اختر علی’ گلستان کالونی کے صابر حسین’ نشاط آباد کے شاہ زیب’ بسم اﷲ چوک سے عبدالسمیع’ 215 رب کے افضل’ 204 چک روڈ پر جنید اکبر’ علی ٹائون کے محمد حسین’ رشید پارک کے عبید’ محلہ رضاآباد کے طارق’ 595 گ ب کے غلام رسول’ کوٹ خان محمد سے عمر خالد’ سوساں روڈ سے شمس’ کوہ نور پلازہ سے نبیل اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس تلاش وبسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں