قاتل کو سزائے موت،اغوا زیادتی کے مجرم کو دو دفعہ عمر قید کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیشن کورٹس سے قاتل کو سزائے موت اور اغواء زیادتی کے ملزم کود و دفعہ عمر قید اور مجموعی طور پر 17لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا’ ایڈیشنل سیشن جج محمد ارشد نے تھانہ ڈجکوٹ کے مقدمہ قتل میں ملوث مجرم ارشد عرف چاند کو سزائے موت اور 5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ پانچ ساتھیوں بشیر’ محسن بشیر’ نذیر وغیرہ کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق 5مئی 2022ء کو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کر مخالف افتخار کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج اسد اﷲ سراج نے تھانہ مدینہ ٹائون کے اغواء وزیادتی کے مجرم عرفان کو دو بار عمر قید اور 12لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق 17فروری 2018ء کو محلہ یوسف آباد کی آمنہ بی بی کو مجرم عرفان نے اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ مجرم نے جعلی نکاح نامہ بھی تیار کروایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں