دو تھانیداروں کی تعیناتی کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے دو تھانیداروں کو انچارج سی آئی اے ٹائون تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نئے تعینات ہونے والوں میں سب انسپکٹر سید ارم رضا شاہ کو انچارج سی آئی اے مدینہ ٹائون اور سب انسپکٹر فاروق ناظر کو انچارج سی آئی اے اقبال ٹائون تعینات کر دیا۔ جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں