مراکش کشتی حادثہ میں ملوث گینگ کا اہم کارندہ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مراکش کشتی حادثہ 2025میں ملوث انسانی اسمگلرز کے خلاف بڑی کارروائی’ ایف آئی اے فیصل آباد کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری۔ مراکش کشتی حادثہ میں ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ گرفتار۔ مراکش کشتی حادثہ 2025میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت امیر علی کے نام سے ہوئی ملزم کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی انس علی نامی شہری کو غیر قانونی یورپ بھجوانے کی کوشش کی اس سے قبل بھی مذکورہ گینگ کا ملزم جاوید احمد گرفتار ہو چکا ہے، ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے ملزمان نے شہری کو اسپین بھجوانے کے عوض 35لاکھ روپے وصول کیے ملزم نے شہری کو قانونی طریقے سے بھیجنے کے بجائے کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کوشش کی، شہری مراکش کشتی حادثہ 2025میں زندہ بچ جانے والوں میں شامل ہے، ملزم امیر علی موریطانیہ میں مقیم انسانی اسمگلر عبدالغفار اور افریقی لینڈ روٹ ایجنٹ ابوبکر سے رابطہ میں تھا، ملزم نے دیگر ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی شہریوں کو اسپین بھجوانے کا جھانسہ دیاملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے موریطانیہ سے یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔ یورپ غیر قانونی طور پر داخلے کی کوشش میں کشتی کو حادثہ پیش آیا ملزمان اور دیگر ایجنٹوں نے مہاجرین کو سمندر میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا، حادثے کے نتیجہ میں کئی پاکستانی شہریوں کی موت واقع ہوئی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ مذکورہ گینگ کے ملزمان کی انٹرپول کی مدد سے گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے، انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ڈائریکٹر فیصل آباد زون انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر فیصل آباد زون معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ایف آئی اے کی ٹیمیں انسانی سمگلنگ کے متاثرین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے، گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی، بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں