معمولی تلخ کلامی پر مشتعل نوجوان نے کزن کو قتل کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ٹاٹا بازار میں معمولی تلخ کلامی پر مشتعل نوجوان نے فائرنگ کر کے کزن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل نعیم کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ گوجرہ کا رہائشی قمر شہزاد ولد محمد بوٹا اور برنالہ کا رہائشی اس کا کزن نعیم وغیرہ ٹاٹا بازار کے قریب گڈز ٹرانسپورٹ کا کاروبار کرتے تھے، گزشتہ روز کسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا تو مشتعل نوجوان نعیم نے فائرنگ کر کے کزن قمر شہزاد کو بری طرح زخمی کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ بعدازاں مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں