بلوچنی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،1زخمی ڈاکو گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ تھانہ بلوچنی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 1ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار’ 3ساتھی فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو 15پر کال موصول ہوئی کہ چک نمبر 100ر-ب کے قریب 4موٹر سائیکل سوار مبینہ ڈاکوئوں نے راہگیروں سے لوٹ مار کی ہے جس پر دوران گشت ایلیٹ فورس کے جوانوں نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی مبینہ پولیس مقابلہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی سرکل کھرڑیانوالہ پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ گئے ایلیٹ فورس کے جوانوں کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران پولیس نے 1مبینہ ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اسکے 3ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں پکڑے جانیوالے ڈاکو کی شناخت ذیشان ساکن 241چنچل والا کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونیوالے ڈاکو کی تلاش کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں