فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دلدار ارشاد نے تھانہ مدینہ ٹائون کے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شہباز حیدر کو 9سال قید’ 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو مزید 6ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق مدینہ ٹائون پولیس نے گزشتہ برس 5جولائی کو کامیاب چھاپہ مار کر منشیات فروش شہباز حیدر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کی تھی اور چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو 9سال قید اور 80ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔




