ملکہ کوہسار پر برفباری

راولپنڈی (بیوروچیف) ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا مال روڈ، کشمیر پوائنٹ، کلڈنہ، سنی بنک، جھیکا گلی، کالی مٹی سمیت مری کے مختلف مقامات پر سوموار کو وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش اور برفباری کے باعث مری کی ضلعی انتظامیہ الرٹ رہی انتظامیہ کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر نمک کا چھڑکاؤ کیا گیا ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے سڑکوں سے بروقت برف ہٹائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لئے سہولت مراکز مکمل طور پر فعال ہیں کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے سیاح مری آنے سے قبل موسمیاتی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں سیاح انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں جبکہ مری آنے سے قبل اپنی گاڑیوں کا مکینیکل فٹنس ٹیسٹ لازمی کرائیں ادھر پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 مری کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کامران رشید نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 مری کے اہلکار ایمرجنسی کور پلان کے مطابق بروقت ریسکیو سروسز مہیا کر رہے ہیں برفباری کے باعث آلرٹ جاری کرنے کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت امدادی کاروائیوں کو جاری رکھنا ہے ریسکیو 1122 سٹیشنوں کی پوائنٹس کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ فیسلیٹیشن سنٹرز پر بھی ریسکیو اہلکار ایمرجنسی ریسورسز کے ہمراہ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ریسکیو 1122 مری کے اہلکار ہمہ وقت اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ریسکیو 1122 مری کے اہلکار ایمرجنسی کور پلان پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں