پولیس ناکام،آج پھر75ڈاکے،اغوا کی9وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر مزید 75وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 8خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ 7ج ب کے عارف کی بیٹی (س) کو زمان وغیرہ’ ملت ٹائون کے علاقہ 202 رب کے عاصم کی اہلیہ (خ) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم’ تھانہ صدر کے علاقہ محلہ حیدری کے سلیم کی بیٹی (ح) کو نامعلوم’ ٹھیکری والا کے علاقہ 66 ج ب کے شہزاد کی اہلیہ (م) کو نامعلوم’ بٹالہ کالونی کے علاقہ جھنڈا پیر کے ذوالفقار علی کی بیٹی (آ) کو نامعلوم’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229 رب کے الیاس کی ہمشیرہ (س) کو نامعلوم’ 79 رب کے محمد علی کی اہلیہ (ش) کو ملزمان ارشد وغیرہ’ 606 گ ب کے مختار کی بیٹی (ث) کو نامعلوم اور سرگودھا روڈ کے دین خان کے بھائی زوہیب خان گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ امین پور بازار کے قریب حامد علی سے جھپٹا مار کر فون’ جھنگ بازار کے قریب اسلم سے 15ہزار’ فون’ جھنگ بازار کے قریب اسلم سے 15ہزار’ فون’ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) میں محفوظ سے 16ہزار روپے’ فون چھین لیا’ طارق آباد کے اسامہ بلال کی دکان سے سامان چوری’ 217 رب کے اعجاز سے 40ہزار وفون’ سیالوی کالونی کے قریب اصغر علی سے 35ہزار’ فون چھین لیا’ خالدآباد کے قریب عثمان طاہر سے 34ہزار روپے’ فون’ مسلم ٹائون کے کاشف سے جھپٹا مار کر فون’ سرسید ٹائون کے اسلم مسیح سے نقدی’ فون’ 5ج ب کے عاشق اعوان سے نقدی’ فون’ جنڈانوالہ پھاٹک کے قریب محمود سے 12ہزار’ فون’ 108 ج ب کے طارق سے 65ہزار’ فون’ روضہ پارک کے بلال کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ کینال روڈ پر بلال افضل سے جھپٹا مار کر فون’ عبداﷲ پور کے قریب حنیفہ سے نقدی’ فون’ الائیڈ سکول پیپلزکالونی کے قریب راشد سے 35ہزار وفون’ پیپلزکالونی کے نعمان سے 2فون’ عبداﷲ پور کے قریب حسیب سے جھپٹا مار کر فون’ ڈی گرائونڈ کے قریب عمر عظمت سے نقدی’ فون’ ریلوے کالونی کے وحید سے نقدی’ فون’ چیمہ ٹائون کے شیر خان سے نقدی’ فون’ 294چک روڈ پر محمد علی سے 10ہزار’ فون’ گٹ والا کے قریب ہدایت سے 15ہزار’ فون’ ایڈن ویلی کے قریب عبداﷲ سے پرس چھین لیا’ دھنولہ کے تحسین کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری’ 59 ج ب کے عبداﷲ کی دکان لوٹ لی’ نثار کالونی میں ضیاء الحسن کا گھر لوٹ لیا’ 251رب کے فیصل شہزاد سے 23ہزار’ فون’ رحیم ویلی کے قریب آصف سے نقدی’ فون’ رسول نگر کے عابد علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چور لے اُڑے’ چناب گارڈن کے ساجد شکیل سے سوا لاکھ روپے’ پرس’ سمندری روڈ پر عمیر علی سے 7ہزار’ فون’ 67ج ب کے صفدر سے نقدی’ فون’ 241رب کے عثمان سے 20ہزار روپے’ فون’ سدھار روڈ پر بلال سے 45ہزار روپے’ فون’ محلہ اسلام پورہ کے سلیم سے 80ہزار’ فون’ ننکانہ روڈ پر غلام اکبر سے اڑھائی لاکھ لوٹ لیے’ ریلوے پھاٹک جڑانوالہ کے قریب اعجاز سے 5ہزار’ 108گ ب کے ربنواز کے ڈیرہ سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان چوری’ 39گ ب کے اسلم کی دکان سے سامان چوری’ 580گ ب کے احمد دین سے 85ہزار’ فون’ 357گ ب کے زوار حسین سے 40ہزار’ 563گ ب کے عدیل سے ڈیڑھ لاکھ’ 625گ ب کے سرفراز کی حویلی سے 10بکرے’ 266 گ ب کے زید سے جھپٹا مار کر فون’ 229 رب کے عبدالرحیم سے نقدی’ فون’ 97 رب کے اسلم سے نقدی’ فون’ 612گ ب کے اﷲ دتہ کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی’ قصبہ تاندلیانوالہ میں شہباز کی دکان سے لاکھوں لوٹ لیے’ مدینہ گارڈن کے سلیمان سے 1لاکھ 10ہزار روپے چھین لیے’ 204گ ب کے مظہر کے ڈیرہ سے مویشی’ 530 گ ب کے اسلم سے 50ہزار’ فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لیے۔ علاوہ ازیں کمال آباد قبرستان سے شہزاد’ غلام محمد آباد کے یونس’ سلیمانیہ کالونی کے افضل’ چمڑا منڈی سے عبدالرحمن’ اقبال پورہ کے فریاد حسین’ میاں پنڈ سے شاہد’ منصورآباد کے غلام مرتضیٰ’ کوہ نور پلازہ سے اسامہ اقبال’ میڈیا کام پلازہ سے جمشید’ پنج پلیاں کے عباس’ بلال نگر سے ملک ذیشان’ احمد نگر کے عمران’ ڈھڈی والا کے نصیر احمد’ مجاہد ٹائون سے ریحان’ مراد کالونی کے زوہیب’ جڑانوالہ کے زبیر’ 379 گ ب کے معظم عارف’ 194 رب کے سہیل’ لاری اڈا کے قریب رحمان اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں