آئل ٹینکرنے2موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا

رحیم یارخان(نامہ نگار)گنے سے لوڈ ٹریکٹرٹرالی کواوورٹیک کرنے کے دوران سڑک پرگرنے والے موٹرسائیکل سواروں کوآئل ٹینکر نے کچل ڈالا’ دوجاں بحق’ ڈرائیورآئل ٹینکرموقع پر چھوڑکرفرار’ محلہ غفورآباد کارہائشی اصغرعلی اپنے ساتھی محمدشعبان کے ہمراہ اپنی موٹرسائیکل نمبریALM8909پرپینافلیکس لگانے کے بعدواپس گھرجارہے تھے کہ چک153پی کے نزدیک گنے سے لوڈٹریکٹرٹرالی کاوورٹیک کرنے کے دوران پھسل کرگرنے والے اصغرعلی اورمحمدشعبان کوشیرے سے لوڈآئل ٹینکرنمبری TUF747نے کچل ڈالاجسکے نتیجہ میں اصغرعلی اورمحمدشعبان زخموں کی نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئے جبکہ آئل ٹینکر ڈرائیوآئل ٹینکرموقع پرچھوڑکرفرارہوگیاواضح رہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان پینافلیکس لگانے کے روزگارسے منسلک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں