ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) گھریلو حالات سے تنگ آ کر نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹھیکری والا کے علاقہ 67 ج ب سدھار کے رہائشی 25سالہ علی اکبر نشے کا عادی ا ور ذہنی مریض تھا، اس کا گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر خود کو کمرے میں بند کر کے سر میں گولی مار لی۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو علی اکبر خون میں لت پت پڑا تھا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جار ہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




