مارکی مالکان سے ایک کروڑ بھتہ وصول کرنیوالے گروہ کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کینال روڈ پر مارکی مالکان سے ایک کروڑ سے زائد بھتہ وصول کرنیوالے گروہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کرائون سٹریٹ کے رہائشی وکٹورین ایگزیکٹو مارکی کے مالک محمد اعجاز نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس نے مارکی پر بھاری رقم انویسٹ کر رکھی ہے اور کریمنل غنڈہ گرد عناصر محمد عاطف افتخار’ ایزاد افتخار’ صہیف منظور’ اظفر’ محسن عرف ببلو’ شاہد عرف شاہ وغیرہ کافی عرصہ سے ان سے مختلف اوقات میں ایک کروڑ سے زائد بھتہ کی رقم وصول کر چکے ہیں اور لاکھوں روپے دستی اور لاکھوں کی رقم اپنے اکائونٹ میں ٹرانسفر کروائے اور دوبارہ بھتہ کا مطالبہ کیا اس نے اپنے پارٹنرز رحمان اور زین العابدین کو بتایا تو بھتہ کی رقم دینے سے انکار کیا تو مذکورہ بھتہ خور گروہ آتش اسلحہ سے لیس ہو کر مزید رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ رقم دو ورنہ قتل کر دینگے۔ جس پر مدینہ ٹائون پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے بھتہ خور گروہ کو گرفتار کرنے کیلئے تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں