دوہرے قتل میں ملوث2ملزمان انٹر پول کے ذریعے گرفتار

گوجرہ(نامہ نگار) گوجرہ پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث دو ملزما ن کو انٹر پول کے ذریعے گرفتا ر کرکے تھا نہ منتقل کردیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 292 ج ب کے وسیم اور چک نمبر 299 ج ب کے افتخار نے آ ٹھ سا ل قبل چک نمبر 299 ج ب کے رہا ئشی کلرک بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم کو قتل جبکہ محمد نعیم کو شدید زخمی کردیا تھا اوربعدازا ں چک نمبر 299 ج ب کے افتخار وغیرہ نے گاؤ ں کی رضیہ بی بی کو قتل کردیا اور بیرو ن ملک فرار ہو گئے تھے سٹی پولیس گوجرہ نے انٹر پول سے رابطہ کیا جنہو ں نے کا رروا ئی کرتے ہو ئے سعودی عرب سے محمد وسیم اور افتخار احمد کو گرفتار کرکے پا کستا نی حکا م کے حوا لے کردیا جنہیں سٹی پو لیس گوجرہ پہنچا دیا گیا ہے جہا ں پر پو لیس نے دونو ں قتلوں کی تفیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں