پولیس مقابلہ میں زخمی ہونیوالا دوسرا ڈاکو بھی پکڑا گیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) 15پر کال کرنیوالا شخص تھانہ بلوچنی کی حدود میں ہونیوالے مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی ہونیوالا دوسرا ڈاکو نکلا، پولیس نے زخمی ہونیوالے دوسرے ڈاکو کو بھی حراست میں لے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چک نمبر 100 ر-ب کے قریب 4 موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے راہگیروں سے لوٹ مار کی اور ڈکیتی کرکے فرار ہونیوالے مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے ایلیٹ فورس کے جوانوں پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی مبینہ پولیس مقابلہ کی اطلاع پر پولیس کی مزید نفری پہنچ گئی اور مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ایک مبینہ ڈاکو کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا جبکہ اسکے دیگر ساتھی فرار ہو گئے تھے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایک شخص کی جانب سے 15 پر کال موصول ہوئی کہ چند افراد نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا ہے جس پر پولیس نے فوری پہنچ کر زخمی ہونیوالے شخص سے معاملہ بارے چھان بین کی تو 15پر کال کرنیوالا شخص گزشتہ روز ہونیوالے مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی ہونیوالا مبینہ دوسرا ڈاکو نکلا۔ پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے دوسرے مبینہ ڈاکو کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ روز تھانہ بلوچنی کی حدود میں ہونیوالے مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی ہوا تھا پولیس نے مبینہ دوسرے ڈاکو کو بھی زخمی حالت میں حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی حالت میں پکڑے جانیوالے مبینہ ڈاکوئوں سے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں