اولیائے کرام نے دنیا میں اسلام پھیلایا،گورنر پنجاب

راولپنڈی (بیوروچیف) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ اولیائے کرام کی خدمات کی بدولت اسلام دنیا بھر میں پھیلا بابا سید لعل شاہ قلندر کی مذہبی خدمات کو سنہرے حروف میں یاد کیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابا سید لعل شاہ قلندر کے مزار سوراسی سیداں گلہڑا گلی مری پر حاضری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گورنر نے لعل شاہ قلندر کی قبر پر چادر چڑھائی اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی سردار سلیم حیدر سے مزار انتظامیہ نے ملاقات کی گورنر نے بابا سید لعل شاہ قلندر کی مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اولیائے کرام کی خدمات کی بدولت اسلام دنیا بھر میں پھیلا بابا سید لعل شاہ قلندر کے مزار پر حاضری دے کر روحانی سکون ملا انہوں نے دین کے لئے اپنی زندگی وقف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں