فیصل آباد(آن لائن) ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مفاد پرست منافع خور پولٹری مافیا،،شوگر مافیا، دودھ فروش، قصاب ، سبزمنڈی اور غلہ منڈی کے آڑھتیوں نے شہریوں کولوٹنا شروع کردیا، پرائس کنٹرول کمیٹی ناکام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ہوٹروالی گاڑیاں لگا کر گھومتے پھرتے نظر آئے، چھوٹے چھوٹے دکاندار اور ریڑی والوں کو جرمانہ کرنے کے علاوہ پرائس کنٹرول نہ کر سکے روزے کے دوران عوام مہنگے داموں اشیائے خوردونوش خریدنے پر مجبور، حکومت پنجاب کے تمام دعوے اور احکامات کوپرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے ہوا میں اڑادیئے ہیں۔ آن لائن کے مطا بق ڈویژن فیصل آباد سمیت ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنی اپنی پرائیویٹ گاڑیوں پر ہوٹر لگا کر سیر سپاٹے کرتے نظر آتے ہیں مگر عملی طور پر علاقے بھر میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی اور ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا سیلاب آگیا مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد بھی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے مارکیٹ کا صرف لسٹیں فروخت کرنے پر زور دیا جا رہا ہے جس سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے آکٹھے ہوتے ہیں حکومت پنجاب کے مہنگائی کو کم کرنے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ایک بار پھر مہنگائی کا جن کنٹرول سے باہر ہوچکا ہے اگربات کی جائے گھریلو استعمال کی اہم اشیا کی تو برئلر مرغی کاگاشت، ایل پی گیس،دودھ، پھل وسبزیاں،چینی، آٹا کوکنک سمیت بیکری اور سبزیوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ جاری ہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران میں پرچو ن سطح پر فی کلو برا ئلر مر غی کے گو شت کی قیمتوں میں اضا فے کا رحجا ن جا ری ہے اس وقت فیصل آباد میں 160روپے کلو دہی 260روپے کلو انڈے تین سو روپے درجن بڑا گوشت 1200روپے کلو چھوٹا گوشت 2200کلو بریلر مرغی کا گوشت 744 سو روپے کلو کھجور 500سو روپے فروخت ہونے والے سے بڑھ کر اچانک600 سو روپے کلو جبکہ سبزیاں اور پھلوں کی بلیک مارکیٹنگ علیحدہ سے جاری ہے اس وقت سیب 500سو روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ امرو200 روپے کلو کیلا 200 روپے درجن کینوں 300سو روپے کلو اسی طرح روزہ داروں کی افطاری کے وقت کھائے جانے والی آشیا جن میں چکن پیس پکوڑے سموسے جلیبیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھی اپنا کوالٹی کنٹرول کا سفر روک رکھا ہے اور علاقے بھر میں مضر صحت گھی سے سموسے پکوڑے بنائے جا رہے ہیں اس سنگین صورتحال کو کنٹرول کرنے میں پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی و جہ سے پھل وسبزیاں بھی مہنگی،چینی، دودھ،دہی،گوشت سمیت بیکری اور سبزیوں کی قیمتوں کی کوئی ریٹ لسٹ نہیں، غلہ منڈی،سبزی منڈی، قصاب،دودھ فروش اور پولٹر ی مافیا کے اپنے ہی نرخ نامے ،مارکیٹ اور بازاروں میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندازوں نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کررکھے ہیں، نا ہی ڈالرکی قیمت میں اضا فہ ہوا اور نا ہی پٹرول کی قیمت میں اضا فہ ہوا لیکن چکن کی قیمت میں اضا فہ کیوں کیا گیا شہریوں کا سوال؟ضلعی سطح پر انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پنجاب حکومت مصنوعی مہنگائی، منافع خوروں اور ذخیرہ اندازوں سے بے بس ہوگئی، شہریوں نے ڈویژنل کمشنر فیصل آباد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فل فور ڈویژن کی سطح میں ذخیرہ اندوزوں بلیک مارکیٹنگ اور زائد ستانی کے مرتکب ڈیلروں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے۔




