فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیانہ روڈ پر واقع رچنا سنٹر کے رہائشی 23سالہ عاطف ولد عبدالحمید کام کاج کی وجہ سے شدید پریشان تھا، جسکی وجہ سے اس کا گھر والوں سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز اس کا گھر والوں سے کسی بات پر دوبارہ جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، اہل خانہ علم ہونے پر تشویش ناک حالت میں ہسپتال لائے، جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا تو ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔




