فوڈ اتھارٹی نے شہباز نگر میں چربی پگھلانے والا یونٹ پکڑلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے شہباز نگر میں سیم نالہ کے قریب کامیاب چھاپہ مار کر جانوروں کی باقیات سے چربی پگھلا کر مضرصحت تیل تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا، بھاری مقدار میں چربی سے تیارکردہ آئل اور دیگر سامان قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر شہباز نگر سیم نالہ میں جانوروں کی باقیات اور چربی سے مضرصحت تیار کرنے والا یونٹ کے مالک اکبر کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں جربی سے تیار ہونے والا 100 لیٹر تیل اور سامان قبضہ میں لے لیا۔ جانوروں کی چربی سے تیارکردہ آئل کو شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ کیونکہ چربی سے تیارکردہ تیل صرف صابن کی صنعت میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مذکورہ یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات’ حشرات کی بھرمار اورریکارڈ بھی موجود نہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں