سڑک عبور کرتے موٹر سائیکل ٹکرانے سے3افراد زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شیخوپورہ روڈ پر رانا ٹیکسٹائل مل کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سوار سڑک کراس کرتے شخص سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 18سالہ علی حیدر اپنے ساتھی 18سالہ فیضان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر شہر کی طرف آ رہے تھے کہ جب وہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ شیخوپورہ روڈ پر رانا ٹیکسٹائل مل کے قریب پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل پر قابو نہ رکھ سکے اور سڑک عبور کرتے 55سالہ لیاقت علی سے ٹکرا کر گر پڑے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں