3افسران کو گریڈ 22میں ترقی دینے کی منظوری

اسلام آباد(بیوروچیف)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت 29 ویں اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں 36 افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں بلاو ل بھٹو زرداری کے علاوہ بورڈ کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی ۔ ترقی پانے والوں میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس گروپ کے 19، پولیس سروس کے 8 اور فارن سروسز کے 9 افسران شامل ہیں۔پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے وسیم اجمل چودھری، عنبرین رضا، علی طاہر، عثمان اختر، محمد عمیر، سید عطاء الرحمان، مصدق احمد خان، راشد محمود، مومن آغا، ندیم محبوب کو گریڈ21سے 22میں ترقی دی گئی ہے۔معین الدین وانی، داود محمد، شکیل احمد، سعدیہ ثروت، اسد رحمان گیلانی، علی سرفراز، زاہد اختر زمان، نبیل احمد اعوان، احمد رضا بھی شامل ہیں۔پولیس گروپ کے افسران میں بی اے ناصر، غلام نبی میمن، محمد فارق مظہر، عمران یعقوب، عبدالخالق، زبیر ہاشمی، شہزاد سلطان، محمد طاہر شامل ہیں۔ فارن سروس کے احمد نسیم وڑائچ، رحیم حیات قریشی، عاصم افتخار احمد، رضوان سعید شیخ، سید احسن رضا شاہ، فیصل نیاز ترمزی، نبیل منیر، ثقلین سیدہ، شفقت علی خان کو ترقی دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں