رمضان نگہبان پیکج صرف مسلم کمیونٹی کو ملے گا ،تحفظات دور

جڑانوالہ(نامہ نگار) “ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر کا نوٹس”کرسچین کمیونٹی کو جاری ہونیوالے رمضان نگہبان پیکج کے پے آرڈرز کی ترسیل روک دی گئی،تفصیلات کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہوئی تھی کہ ڈیٹا کمپیوٹر آپریٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان نگہبان پیکج میں شہریوں کے کوائف کے اندراج کے وقت کرسچین کمیونٹی کے گھرانوں کا اندراج ہوا جسکے نتیجہ میں کرسچین کمیونٹی کے درجنوں گھرانوں کو بھی رمضان نگہبان پیکج کے پے آرڈرز جاری ہو چکے ہیں جس پر مسلم کمیونٹی کے مستحق افراد میں شدید تحفظات پیدا ہو چکے ہیں جنہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان نگہبان پیکج کے تحت کرسچین کمیونٹی کے گھرانوں کو پے آرڈرز کی ترسیل کا فی الفور نوٹس لیا جائے ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہونے پر تحصیل انتظامیہ نے نوٹس لینے رمضان نگہبان پیکج کے تحت کرسچین کمیونٹی کے گھرانوں کو جاری ہونیوالے پے آرڈرز کی ترسیل روک دی ہے جس پر مسلم کمیونٹی کے مستحق افراد نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے اقدام کو سراہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کرسچین کمیونٹی کے گھرانوں کو جاری ہونیوالے پے آرڈرز مسلم کمیونٹی کے گھرانوں میں تقسیم کئے جائیں تاکہ مستحق افراد رمضان المبارک کی برکات سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں