جھال خانوآنہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی ٹیسٹنگ ،کمیشننگ کا آغاز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر جھال خانوآنہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی ٹیسٹنگ اور کمیشننگ کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ 5روز کیلئے واٹر سپلائی کی کوالٹی اور ٹائمنگ متاثر ہو گی۔ اس ضمن میں عبداللہ پور ، مدینہ ٹائون ، آفیسرز کالونی ، وائی بلاک ، نعمت کالونی ، حسن پورہ سمیت دیگر ملحقہ آبادیوں کے مکینوں سے اپیل کی گئی ہے کہ 10مارچ سے 14مارچ تک سپلائی کئے جانا والا پانی پینے کے لئے استعمال نہ کریں ۔ واسا حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جھال خانوانہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے فراہم کردہ پانی کی ٹیسٹنگ اور کمیشننگ کی جارہی ہے اوراس دوران پانی جب پائپ لائنز میں چھوڑا جاتا تو پائپ لائنز میں موجود مٹی اور دیگر آلودگی پانی میں شامل ہو سکتی ہے اس لئے متعلقہ علاقوں کے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ عوام ان پانچ دنوں میں پانی کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں