سسرالیوں نے 1بچی کی ماں کو مار ڈالا

چشتیاں (نامہ نگار) چشتیاں کے نواحی علاقے بستی شیرازیاں میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو پر تشدد کرکے قتل کردیا , 30 سالہ مقتولہ کی شناخت فروا کے نام سے ہوئی.تفصیلات کے مطابق چشتیاں مقتولہ فروا ایک بچی کی ماں بھی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ چشتیاں شادی شدہ خاتون کے سر میں ڈنڈا مار کر اور گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔چشتیاں مقتولہ فروا کے شوہر کو اپنی بیوی کے غیر مرد کے ساتھ مراسم کا شک تھا ۔چشتیاں مقتولہ فروا کو اس کے خاوند اور چچا نے قتل کیا ہے ۔تھانہ بخشن خان پولیس نے موقع پر پہنچ کے کاروائی کا آغاز کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں