منافع خور مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد کی طرف سے ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا نفاذ کیا گیا ہے۔کمشنر مریم خان نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کیلئے فری ہینڈ دے دیا ہے۔ڈویژنل انتظامیہ کی طرف سے رمضان المبارک میں کارروائیوں کے اعدادو شمار جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق چاروں اضلاع میں 1ہزار 112عادی گرانفروش گرفتار کرکے 5کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیا۔ وارننگ کے باوجود اوور چارجنگ سے باز نہ آنے پر 981دکانیں سربمہر کردی گئیں۔ 11725دکانداروں کو اوور چارجنگ پر 18لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔یکم تا 6مارچ تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 237185دکانوں پر پرائس چیکنگ کی۔کمشنر کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف فراہمی کے لئے تمام ممکن اقدمات جاری ہیں۔ناجائز منافع خوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں