ساحل ہسپتال کے سٹور کیپر نے 31لاکھ کی ادویات ہڑپ کرلیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ساحل ہسپتال کا سٹور کیپر نے 31لاکھ کی ادویات ہڑپ کر لیں، سرگودھا روڈ پولیس نے انعام افضل کی مدعیت میں امانت میں خیانت کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم شاہد کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ساحل ہسپتال کے ڈاکٹر انعام افضل خان نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ ہسپتال کی فارمیسی پر مذکورہ ملزم کافی عرصہ سے تعینات تھا اور ادویات کی خرید وفروخت وغیرہ دیگر امور سرانجام دیتا تھا۔ آئے روز ادویات میں کمی ہونے پر جانچ پڑتال کی تو سٹور سے 30لاکھ 70ہزار کی ادویات غائب پائی گئیں، بازپرس کرنے پر اس نے گاہے بگاہے ادویات چوری کرنے کا تسلیم کیا جس پر سرگودھا روڈ پولیس نے امانت میں خیانت کے مرتکب سٹور کیپر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں