مسلح افراد کی فائرنگ،کمسن بچے سمیت4افرادلہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف وجوہات کی بناء پر مسلح افراد کی فائرنگ سے کم سن بچے سمیت 4افراد بری طرح زخمی ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ گرونانک پورہ میں معمولی جھگڑے پر انور وغیرہ نے فائرنگ کر کے 8سالہ مطیع الحق اور اسکے باپ نفیس الحق کو بری طرح زخمی کر دیا۔ جڑانوالہ کے علاقہ عیدگاہ روڈ پر مسلح افراد نے مخالف اکبر خان اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ 105 رب میں عداوت کی بناء پر ملزمان طیب وغیرہ نے فائرنگ کر کے نوجوان محمد حسنین کو بری طرح زخمی کر دیا۔ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ بعدازاں مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں