نکمے سب انجینئر واسا کی دوبارہ تعیناتی سے پیپلزکالونی نمبر1میں واٹر سپلائی سسٹم متاثر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تگڑی سفارش یا کچھ اور؟۔ پیپلزکالونی نمبر1 کا نکما’ نااہل سب انجینئر واسا عتیق الرحمن نے ایم ڈی واسا کو رام کر کے دوبارہ چارج سنبھال لیا، جس کے چارج سنبھالتے ہی پیپلزکالونی نمبر1 میں واٹر سپلائی سسٹم خراب’ اہل علاقہ پریشان ہو گئے، پیپلزکالونی نمبر1 کے ڈائریکٹر واٹر سمیت اعلیٰ افسران بھی اس کے سامنے بے بس نظر آنے لگے۔ تفصیل کے مطابق پیپلزکالونی نمبر1 واسا کا سب انجینئر عتیق الرحمن کی نااہلی اور عدم توجہ کے باعث واٹر سپلائی سسٹم بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی اہل علاقہ کی واٹر کی سپلائی میں شدید کمی کا سامنا ہے اور اہل علاقہ کی طرف سے شکایات کرنے پر ان کی تضحیک کرتا ہے اور فون سننا تک گوارا نہیں کرتا۔ قبل ازیں بھی موصوف کی ان حرکات کی وجہ سے ڈائریکٹر واٹر کی درخواست پر ایم ڈی واسا عامر عزیز نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نکمے سب انجینئر کو تبدیل کر دیا تھا تاہم نہ جانے اس کے پاس ”کیا گیدڑ سنگھی” یا سفارش ہے کہ اس نے ایم ڈی واسا کو رام کرتے ہوئے دوبارہ پیپلزکالونی نمبر1 سب انجینئر کا چارج سنبھالنے میں کامیاب ہو گیا اور اس کے آتے ہی پیپلزکالونی نمبر1 کا واٹر سپلائی سسٹم دوبارہ بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔ سحری اور افطاری کے اوقات میں پانی آلودہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں شدید کمی ہو چکی ہے۔ اہل علاقہ نے اسکو صورتحال سے آگاہ کیا تو اس کی روش نہیں بدلی اور اس کا کہنا ہے کہ کوئی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اسکی جو مرضی ہو گی وہ کریگا۔ دوبارہ تعینات ہونے پر اعلیٰ افسران بھی اسکے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔ اہل علاقہ نے ایم ڈی واسا عامر عزیز سے مطالبہ کیا ہے کہ نااہل’ نکمے سب انجینئر واسا کو فی الفور یہاں سے تبدیل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں