لاہور (بیوروچیف) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 73 آئی بی اوز آپریشن، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد گرفتار۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ کارروائی لاہور ، راولپنڈی،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خوشاب،بہاول نگر ،رحیم یار خان،راجن پور،بھکر، جہلم میں کی گئی ،خوشاب اور جہلم سے ٹی ٹی پی کے دو خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کئے۔دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد،آئی ای ڈی بم 1،ڈیٹونیٹر 19،حفاظتی فیوز تار 35 فٹ، پمفلیٹ نقدی،موبائل فون برآمد ہوئے۔دہشت گردوں کی شناخت ریاض، شفیق،رشید،جاوید،ظہیر ،ظہیر الدین،حفیظ ،وزیر ،آصف اور وحید کے نام سے ہوئی، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے ۔




