فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 88سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں کو بے آبرو اور 4کو اغواء کر لیا’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ رچنا ٹائون کی میمونہ کی بیٹی (م) کو ملزم رحمان’ جڑانوالہ کے علاقہ 400 گ ب کے وسیم کی والدہ (ت) کو ملزم عدیل’ غلام محمد آباد کے علاقہ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب رہائشی خادم حسین کی بیٹی (آ) کو ملزمان رشید وغیرہ نے بے آبرو کر دیا’ رضاآباد کے علاقہ بلال پارک کی زاہدہ بی بی کی بیٹی (س) کو نامعلوم’ مدینہ ٹائون کے علاقہ ماڈل سٹی کی نازیہ بی بی کی بیٹی (م) کو نامعلوم’ سمن آباد کے علاقہ انار کلی بازار کے غلام زکریا کی بیٹی (ر) اور جڑانوالہ کے علاقہ 119 گ ب کے محمد حسین کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ فیکٹری ایریا کے علاقہ نیو ناظم آباد کے قریب ارسلان سے 25لاکھ لوٹ لیے’ لاری اڈا کے باہر سلمان سے 40ہزار روپے’ فون’ سیشن کورٹ کے قریب عامر سلیم سے 22ہزار’ فون’ انار کلی بازار کے قریب گل ذیشان سے 8لاکھ 56ہزار لوٹ لیے’ کوتوالی روڈ پر عرفان سے پونے چار لاکھ’ ڈگلس پورہ گلی نمبر5 کے عامر سے 40ہزار روپے’ فون’ موٹر مارکیٹ کے قریب محمد دین سے نقدی’ فون’ شہباز ٹائون کے راشد کی فیکٹری سے 35لاکھ کا سامان چوری’ جی سی یونیورسٹی کے قریب امان اشرف سے نقدی’ فون’ جواد کلب کے قریب عابد منیر کی دکان کا صفایا کر دیا’ تلیانوالہ روڈ پر ابوبکر سے 42ہزار’ فون’ جمیل پارک کے قریب شکیل سے 55ہزار روپے’ فون’ ڈی گرائونڈ کے قریب جھپٹا مار کر اسامہ سے فون’ کینال روڈ الائیڈ سکول کے قریب عبدالرحمن سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ لیے’ کشمیر پل کے قریب محمد علی سے 9ہزار روپے’ فون’ احمدآباد کے عبدالحنان سے 10ہزار روپے’ فون’ شیخوپورہ روڈ پر منیب سے نقدی’ فون’ منصورآباد کے عبدالواجد سے 40ہزار روپے’ فون’ اتفاق سٹیل گودام کے قریب مبشر سے 10ہزار چھین لیے’ واپڈا سٹی کے قریب نعیم سے 5لاکھ’ 188 رب کے اویس سے نقدی’ فون’ امتیاز مارٹ کے قریب اسامہ سے موٹرسائیکل’ حسن چوک کے افضال سے 10ہزار’ فون’ راجباہ روڈ پر آصف سے نقدی’ فون لوٹ لیے’ منیانوالہ کے عمران سے نقدی’ فون’ محمد آباد کی حنا سے پرس’ ستارہ کالونی کے قریب احمد سے 10ہزار روپے’ فون’ نگینہ بیکری کے قریب انیب سے 30ہزار روپے’ فون’ امین آباد میں زاہد سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ 243 رب کے عمانوئل مسیح کے گھر سے سامان چوری’ ستیانہ روڈ پر زبیر سے 10ہزار روپے’ فون’ 67 ج ب کے عبدالحمید سے 6ہزار روپے’ فون’ 275 ج ب کے نسرین سے لیپ ٹاپ’ نقدی’ فون’ پنجاب ہسپتال کے قریب شعیب سے نقدی’ فون’ 240 رب کے شاہد سے نقدی’ فون’ لاہور روڈ پر عمران سے پرس’ 65 گ ب کے مختار سے نقدی’ فون’ 378 گ ب کے شاہد مجید سے 81ہزار روپے’ فون’ 146گ ب کے فریاد کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ 104 گ ب کے جاوید سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 69رب کے رشید سے نقدی’ فون’ 90 رب کے اشرف کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ 616 گ ب کے علی کی دکان سے لاکھوں کے انورٹر’ 419 گ ب کے رستم علی سے مویشی’ 608 گ ب کے شہباز رئوف کی دکان کے تالے توڑ کر سامان’ 494 گ ب کے عاشق علی کی حویلی سے بکرے’ 201 گ ب کے ساجد سے موٹرسائیکل’ 483 گ ب کے سلطان محمود کی حویلی سے مویشی چوری ہو گئے’ دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں نیو سول لائن سے ماجد’ کارخانہ بازار سے شیخ عثمان’ امریکن ہسپتال سے اعجاز حسین’ بھوآنہ بازار سے عمیر فاروق’ کوتوالی روڈ سے طارق’ نعیم رضا’ ضلع کچہری سے شفیق’ طارق روڈ سے بلال’ گجر بستی سے عثمان عقیل’ کلیم شہید کالونی کے صغیر’ پیپلزکالونی کے بابر’ جٹاں والا چوک کے انور’ نعمت کالونی کے فیاض’ عزیز فاطمہ ہسپتال سے حسیب اعظم’ سرفراز کالونی کے آصف’ ستارہ پلازہ سے اعجاز’ سرسید ٹائون کے ذیشان’ سمن آباد کے وقاص’ 233 رب کے علی شیر’ 214 رب کے حسنین حیدر’ رچنا ٹائون کے اظہر یعقوب’ 225 رب کے ریحان’ 209 رب کے عقیل’ 39 گ ب کے ندیم’ راوی محلہ سمندری کے شکیل اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




