ڈاکے چوریاں عام،مزید96وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر مزید 96 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ 47شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق سمن آباد کے علاقہ رشید چوک کے رہائشی اکبر علی کی ہمشیرہ (ح) کو نامعلوم’ ڈجکوٹ کے علاقہ 263 رب کے ریاست علی کی بیٹی (م) کو طیب وغیرہ’ روشن والا کے علاقہ 243 رب کے جہانگیر کی اہلیہ (گ) کو نامعلوم’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 200 رب کے راشد کی ہمشیرہ (آ) کو نامعلوم’ غلام محمد آباد کے علاقہ شاہی چوک کی آسیہ کی بھانجی (آ) کو نامعلوم’ ملت ٹائون کے علاقہ محلہ گارڈن کی رخسانہ بی بی کی بیٹی (س) کو نامعلوم اور بٹالہ کالونی کے علاقہ الفیاض کالونی کے ثمران کا والد نواز گھر سے گیا واپس نہ آیا جبکہ جیل روڈ پر ارسلان سے 29ہزار’ فون’ ریگل روڈ پر مہناز بی بی سے جھپٹا مار کر فون’ فوجی چوک کے قریب عباس سے دو لاکھ’ طلائی انگوٹھی’ سلطانی چوک کے کاشف سے نقدی’ فون’ طلائی انگوٹھی’ جمیل پارک کے قریب اطہر علی سے 70ہزار روپے’ سلیمانیہ کالونی کے طارق سے 55ہزار’ فون’ ناظم آباد کے افتخار سے موٹرسائیکل چھین لی’ کوہستان اڈا کے قریب محمد حسین سے اڑھائی لاکھ’ میڈیا کام پلازہ کے قریب زین العابدین سے موٹرسائیکل’ نگہبان پورہ کے امتیاز سے 45ہزار روپے’ فون’ امین کوٹ کے رفیع سے موٹرسائیکل’ نگہبان پورہ کے نفیس سے نقدی’ فون’ دستگیر کالونی کے کامران سے 60ہزار’ منصورآباد کے عبداﷲ سے نقدی’ فون’ جھمرہ روڈ پر عبیداﷲ سے موٹرسائیکل’ کینال روڈ پر بابر علی کی فیملی کو لوٹ لیا’ 50 ج ب کے خرم کے گودام سے 7لاکھ کا جنریٹر چوری’ گرین ٹائون کے حسنین سے نقدی’ فون ‘ انور ٹائون کے ندیم سے نقدی’ فون’ دھنولہ کے عمیر سے 30ہزار روپے’ گٹی کے قریب ثمر اقبال سے موٹرسائیکل’ 115 گ ب کے حامد کے ڈیرہ سے مویشی’ 104 رب کے وسیم سے 10ہزار’ 115 رب کے عباس سے سوا دو لاکھ روپے’ مچھلی فارم کے قریب نعیم سے 15سو روپے’ فون’ 232 رب کے یعقوب سے 10ہزار’ فون’ چناب ٹائون کے محمد علی سے 35ہزار’ فون چھین لیا’ فیصل ٹائون کے عدنان سے جھپٹا مار کر فون’ ستیانہ روڈ پر عزیز سے 10ہزار’ فون’ رچنا ٹائون کے سہیل سے سوا لاکھ روپے’ 64 رب کے شہباز سے 6ہزار’ 67ج ب کے مظہر علی سے 8ہزار’ فون’ 72 ج ب کے ظہیر کی حویلی سے مویشی’ عیسیٰ نگری کے پرویز مسیح کا گھوڑا چوری’ موٹروے انٹرچینج کے قریب مقصود سے 51ہزار’ 296رب کے منیر کا گھر لوٹ لیا’ گول مسجد سمندری روڈ پر ساجد سے پرس’ مدنی پارک کے قریب محمد علی سے 40ہزار’ امین پور بنگلہ کے قریب عبدالرحمن سے 15ہزار’ 73 گ ب کے قدیر سے موٹرسائیکل’ 206 رب کے یٰسین سے موٹرسائیکل’ فون’ 266 رب کے ذیشان سے موٹرسائیکل’ 266 رب کے حسنین سے نقدی’ فون’ قصبہ تاندلیانوالہ کے نوازش’ فاروق سے موٹرسائیکلیں’ طیبہ ٹائون کے خالد سے موٹرسائیکل’ 556 گ ب کے نواز سے 65ہزار’ 596 گ ب کے سفیان سے 90ہزار چھین لیے’ 470 گ ب کے آصف سے ڈیڑھ لاکھ’ رحیم سپورٹس جم کے باہر فیصل سے موٹرسائیکل’ 477 گ ب کے شہزاد سے 85ہزار اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں چھین لیے گئے۔ علاوہ ازیں لاری اڈا سے وقاص’ چناب کلب چوک سے کاشف’ ڈائیوو روڈ سے عمران’ پنجاب کالج سے اعجاز اسلم’ منٹگمری بازار سے عبدالمعیز’ کچہری بازار سے اصغر’ پراسیکیوشن برانچ سے خالد پرویز’ گلستان کالونی سے فہد’ بوہڑ چوک سے ثاقب’ گلبرگ روڈ سے محمد بشیر’ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے عمر نسیم’ محمد ساجد’ وقاص علی’ مدن پورہ کے ثاقب’ مرضی پورہ سے خالد’ آدم چوک سے بہادر علی’ علیم پارک سے ذوالفقار علی’ ریکس سٹی سے زبیر’ ڈی گرائونڈ سے احمد نواز’ بسم اﷲ چوک سے شاہد’ کوہ نور پلازہ سے گل محمد’ مدینہ ٹائون کے عاصم محمود’ حاجی آباد کے اسد علی’ تاج کالونی کے فیض رسول’ عبداﷲ پور کے بلال’ میاں پنڈ کے اعجاز’ کینال روڈ کے محمد علی’ گٹی کے سلیمان’ نشاط آباد کے آصف’ 67 ج ب کے بوٹا’ سبزی منڈی سے عبدالرحمن’ نواز شریف پارک سے بلال’ فلور مل چوک سے عبیداﷲ’ 263 رب کے عبدالستار’ 222رب کے آفتاب’ عمر ولاز سے ہارون’ محمدی چوک سے عبدالجبار’ دستگیرپورہ سے شاہد حسین’ شریف پورہ سے محسن’ علامہ اقبال کالونی سے اعجاز’ غوثیہ چوک سے شہزاد کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں