2005 کے زلزلہ میں عمارت کے ملبے سے 2 لاشیں برآمد

مظفرآباد(نامہ نگار) لوئر پلیٹ واک وے کے قریب کھدائی کے دوران دو لاشیں برآمد ہو گئیں۔اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور دیگر افراد موقع پر پہنچ گئے، انتظامیہ نے لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔کونسلر محمود بیگ کا کہنا ہے کہ 08اکتوبر 2005کے زلزلہ میں عمارت زمین بوس ہوئی تھی، دونوں لاشوں کی باقیات اسی زلزلہ کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں