لاہور ایئرپورٹ پر مشکوک مسافر گرفتار

لاہور (بیوروچیف) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ مدثر علی قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ ذیشان کھوکھر امارات ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ساؤتھ افریقا کا سفر کرنے والا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران دونوں مسافروں کو مشکوک پایا گیا اور تفتیش کرنے پر ان کے پاسپورٹ پر جعلی ویزے برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے یہ جعلی ویزے بھاری رقوم کے عوض ایجنٹوں سے حاصل کیے تھے، ذیشان کھوکھر نے اٹلی کا ویزہ عثمان نامی ایجنٹ سے 27 لاکھ روپے میں حاصل کیا تھا، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنی سفری دستاویزات غیر متعلقہ افراد کے حوالے نہ کریں اور ویزا حاصل کرنے کے لیے صرف متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رجوع کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں